حسن علی کی 9 وکٹوں کی بدولت لنکا شائر نے گلوسٹر شائر کو اننگز اور 57 رنز سے شکست دیدی

پیسر نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری میں 3 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو آخری دن میچ جیتنے میں مدد کی
لندن: کاؤنٹی چیمپیئن شپ 2022ء میں پاکستانی کھلاڑی شاندار پرفارمنس سے متاثر کر رہے ہیں اور قومی فاسٹ بائولر حسن علی نے 96 رنز کے عوض میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرکے لنکا شائر کو ایک اننگز اور 57 رنز سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ حسن علی نے آخری وکٹ جیرڈ وارنر (10) کی لی جس نے ناقابل یقین مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لنکا شائر کے ایک خطرناک باولنگ اٹیک کے خلاف 119 گیندیں کھیلی اور گلوسٹر شائر کو ڈرا کرنے میں مدد کے لیے اپنا سب کچھ دے دیا۔حسن نے آخری وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو آخری دن دیر سے میچ جیتنے میں مدد کی، کیونکہ گلوسٹر شائر نے 124.1 اوورز کھیلے۔ حسن نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور دوسری میں تین وکٹیں لیں جس میں جیمز براسی کو سنسنی خیز یارکر بھی شامل تھا جس نے درمیانی سٹمپ کو اکھاڑ پھینکا اور وکٹ بھی توڑ دی۔اس میچ سے پہلے حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے 43 اوورز میں 94 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھیں جس میں 11 میڈنز بھی شامل تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.