کراچی: متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہونے کے بعد شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔
کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہونے کے بعد شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے بعد جام شورو ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، اور کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے واحد ادارے کے الیکٹرک ک سسٹم بیٹھ گیا اور کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور پلانٹس ٹرپ کر گیا، جس کے باعث کراچی کے متعدد علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں شدید گرمی اور گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے عوام کو پہلے ہی پریشان کررکھا تھا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔