کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے

کراچی: متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہونے کے بعد شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ 

کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہونے کے بعد شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے بعد جام شورو ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، اور کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے واحد ادارے کے الیکٹرک ک سسٹم بیٹھ گیا اور کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور پلانٹس ٹرپ کر گیا، جس کے باعث کراچی کے متعدد علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے
کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نرسری، پی ای سی اچ ایس بلاک ٹو، محمود آباد، منظور کالونی، کیماڑی، مچھر کالونی، لیاری، کھارادر، بہادرآباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، صدر، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، بوٹ بیسن، ڈیفنس کلفٹن، نمائش، لیاقت آباد ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد اور اسکیم 33 کی مختلف سوسائٹیوں میں بجلی غائب ہے، اور شدید گرمی کے باعث شہری پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں شدید گرمی اور گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے عوام کو پہلے ہی پریشان کررکھا تھا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.