لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 16 زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں مستونگ کے غوث بخش اسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے