اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 6تا30 ستمبر تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور این سی او سی کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
[…] تعلیم نے کورونا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے دوران تعلیمی اداروں سے متعلق تین تجاویز این سی او سی کو ارسال […]