امریکا کا مصر کو ایف 15 طیارے فراہم کرنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکا نے مصرکوایف 15لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کانگریس کی سماعت کے دوران کہا کہ ہمارے پاس اچھی خبر ہے اور ہم مصرکو ایف 15 لڑاکا طیارے فراہم کر رہے ہیں اور یہ ایک طویل اور صبرآزماعرصے کے بعد ہورہاہے۔انہوں نے مصر کو فراہم کیے جانے والے طیاروں کی تعداد اور فراہمی کے وقت بارے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انہوں نے مصر کوبہت مضبوط فوجی امداد دینے پر زوردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.