سردار یار محمد رند نے دوبارہ بلوچستان کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار رند کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کیلئے قائل کرنے حکومتی وفد کی تیسری مرتبہ آمد ۔ BAP کے میر سلیم کھوسہ اور جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ میر گہرام بگٹی سردار یار محمد رند کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شمولیت کیلئے درخواست کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان سردار بابر موسیٰ خیل بھی ہمراہ تھے ۔

حکومتی وفد تیسری مرتبہ سردار یار محمد رند کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کیلئے پہنچا تھا ۔ ملاقات میں طے پایا کہ اتحادی جماعتوں کے خدشات کو دور کیا جائے گا ۔ میڈیا بریفینگ میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ کسی سے زاتی دشمنی نہیں ۔ وزارتیں اہم نہیں ۔ بلوچستان کی ترقی ترجیح ہے ۔ سردار یار محمد رند کا ہے کہنا کہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی لانا چاہتا ہوں ۔ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت میں حکومتی وفد نے بھی صوبے کی ترقی اور بہتری کیلئے سردار یار محمد رند سے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی درخواست کی ۔ سردار رند نے اختلافات کی وجہ سے جون میں وزارت تعلیم سے استعفیٰ دیے دیا تھا ۔