چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی خلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کی خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف مقدمہ کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 15 ستمبر بدھ کو سماعت کریگا۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو ایڈوکیٹ علی عظیم آفریدی نے چیلنج کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزرا نے بھی چیف الیکشن کمشنر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں اپوزیشن کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.