سوراب فیملی پارک کا افتتاح 5 ستمبر کو ہوگا، یوم دفاع کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں 5 ستمبر کو سوراب فیملی پارک کی افتتاحی تقریب اور 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فرنٹیئر کور کے 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، سرکاری افسران اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سوراب فیملی پارک کا باقاعدہ افتتاح 5 ستمبر کو شام 5 بجے ہوگا، جبکہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سرکاری اور تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں اسکولوں اور ڈپٹی کمشنر آفس میں واک سمیت دیگر پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو دونوں مواقع کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.