فاسٹ بولر وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں میچ کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔

 نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سندھ کے خلاف آخری اوور میں بائیں ہاتھ کے ہیسر وہاب ریاض گرنے سے زخمی ہوگئے جس پر انہیں گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔

وہاب ریاض کی بالنگ کے دوران پہلے یٹسمین میرحمزہ اور پھر رومان رئیس نے چھکا لگا کر بال کو تماشائیوں کے اسٹینڈ میں پھیبکا۔ اگلی گیند تیز باؤنسر کرانے کی کوشش میں ویاب ریاض گیند پھینکتے ہوئے خود پر قابو نہ پاسکے اور زمین پر گرگئے۔ زخمی ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے بایر لے جاکر طبی امداد دی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ سینٹرل پنجاب کے کپتان وہاب ریاض کے پاؤں اور کہنی پر معمولی چوٹ آئی ہے اور انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.