بھارت نے 6 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنالیے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ کے خلاف مشکلات کا شکار ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے کا ٹاس قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں روہت شرما کو کھاتہ کھولےبغیر پویلین واپس بھیجا اور اپنے دوسرے اوور میں راہول کو بھی صرف 3 رنز پر بولڈ کردیا۔

 

پاکستان کی جانب سے حیدر علی کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.