گوجرانوالا: تحریک لبیک پاکستان نے وزیرآباد میں گزشتہ روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے وزیرآباد میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، دھرنے میں موجود افراد کو وزیر آباد سے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹی ایل پی کے مرکزی ٹی ایل پی صدام بخاری نے دھرنا ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔