بلوچستان انتہائی ایک غریب صوبہ ہے جسکے کئی اضلاع میں دو وقت روٹی کھانے والے بہت کم ملتے ہیںنعمت اللہ ظہیر
کوئٹہ: بلوچستان انتہائی ایک غریب اور پسماندہ صوبہ ہے جسکے کئی اضلاع میں دو وقت روٹی کھانے والے بہت کم ملتے ہیں تعلیم صحت سہولیات سے محروم عوام کی زندگیوں پر ترجیح دینا ہے اس خیالات کا اظہار خدمت خلق فانڈیشن کے چیرمین نعمت اللہ ظہیر نے ایک وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیا انہوں نے ملک بھر کے مخیر حضرات سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیں اسی صوبے کی تقدیر بدلنے میں ہمارے ساتھ دیں کیونکہ یہاں انتہائی غربت لاچاری پسماندگی اور مشکل وقت کا بدترین حالت گزررہاہے یہ اس غریب عوام کا حق ہے کہ وہ زندگی کے ضروری سہولیات سے مستفید ہوجائیں انہوں نے مزید کہتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فانڈیشن کے مقاصد غریب اور بے بس عوام کا خدمت ہے بلکہ پوری انسانیت کی خدمت پر پورا یقین رکھتاہے تو اسی سلسلے میں ہم ہر جگہ ہر فلیٹ فارم سے خوشحال بلوچستان کی تقدیر بدلنے کی آواز اٹھاتے ہیں کہ اس صوبے میں رواں بدحالی سے نجات پانے کا واحد حل ہے کہ ہم سب مل کر غریب عوام کی خدمت کریں ۔کیونکہ یہاں مہنگائی بے روزگاری بدامنی کے علاوہ کئی برسوں سے غربت کا راج ہے جب تک ہم باہمی طور اتفاق نہ کریں جب تک یہ ناسور اور آفات کا مقابلہ ممکن ہوگی تو آئیں دلی خلوص کیساتھ غریب عوام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ وہ بھی جینے کے قابل بن جائیں۔