حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے:شیری رحمان

حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہےتاریخ میں یہ مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ کو توڑنے کے مترادف سمجھا جائیگا: شیری رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پیپلز پارٹی کی نا ئب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمرا نی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے،تاریخ میں یہ مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ کو توڑنے کے مترادف سمجھا جائے گا، حکومت مانگے تانگے کی اکثریت کے ذریعے بلز بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں الیکشن ریفارمز بل نہیں الیکشن رگنگ بل پیش کئے جا رہے۔ وفاقی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے۔ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتراضات ہیں۔ بلز بلڈوز کرنے کے لئے مشترکہ اجلاس کا استعمال قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بنائی گئی مصنوعی اکثریت نے نظام کو مفلوج کر دیا ہے – اس وقت بوکھلاہٹ کی شکار وفاقی دارالحکومت کی طرف سے اپنے ہی ارکان کے بازو مروڑے جا رہے ہیں۔اسلام آباد کے آرتھوپیڈک سرجنز کو چوکنا رہنا چاہئے۔ اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.