ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدات 830 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں،فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جولائی تا اکتوبر کے دوران IT برآمدات 39 فیصد اضافے کے ساتھ 830 ملین ڈالرز تک پہنچ گیئں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس مدت میں آئی ٹی برآمدات 596ملین ڈالرز تھیں۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں آئی ٹی ایکسپورٹس195ملین ڈالرز رہیں جو کہ پچھلے سال اکتوبر 29فیصد زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.