اداکارہ کنگنا رناوت معاملہ میں نیا موڑ، دہلی اسمبلی کی ہم آہنگی کمیٹی نے بھی سمن بھیجا
ممبئی:اداکارہ کنگنا رناوت کو سوشل میڈیا پر مبینہ نفرت انگیز پوسٹس کرنے پردہلی قانون ساز اسمبلی کی امن اور ہم آہنگی کمیٹی نے طلب کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایل اے راگھو چڈھا کی قیادت والی کمیٹی برائے امن اور ہم آہنگی نے اداکارہ کنگنا رناوت کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ کمیٹی کو اداکارہ کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔کمیٹی نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور نفرت کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ اداکارہ کو 6 دسمبر 2021 کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔