لاہور: پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہد ری نے کہاکہ اداروں پر حملہ آور ہونا اور اپنے مرضی کے فیصلے حاصل کرنا شریف خاندان کا پرانا طریقہ واردات ہے ، ن لیگی خوش آمدی درباریوں کا ٹولہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بجائے اعلیٰ عدالتوں کے سامنے لندن محلات کی رسیدیںپیش کریں، احسن اقبال کوشرم سے ڈوب مرنا چاہئے، تحریک انصاف نے اپنے چالیس ہزار ڈونرز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ، نوازشریف اور ان کے حواریوں میں اتنی جرات ہے تو قوم سے سچ بولیں او رلندن کے محلات کے ثبوت عدالت میں جمع کروائیں، مریم صفدر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں، ان کی بددیانتی اور چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے، شریف خاندان اور ان کی اولادیں آج پوری قوم کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ہیں، جعلی ٹیپوںکے پیچھے چھپنے کی بجائے نوازشریف اور مریم صفدر اپنے جرائم سے بچ نہیں سکتے ، نوازشریف اور ان کی بیٹی کو ان جعلی ٹیپوں پر اتنا ہی اعتبار ہے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں، مریم صفدر کا ٹوپی ڈرامہ جعلی ٹیپ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، مریم صفدر نے اشتہار روکنے کا تواقرار کرلیا مگر لندن کی جائیدادوں کوبھی تسلیم کرلیں، ن لیگ کی طرف سے جعلی آڈیوٹیپ ملکی اداروں پر کھلم کھلا حملے کے مترادف ہے، شہبازشریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی ہے#/s#