انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، ڈیرل مچل

انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے
نوٹنگھم : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تین میچوں سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے انگلینڈ ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ڈیرل مچل نے میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز شاندار سنچری سکور کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں ڈیرل مچل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈیرل مچل نے کہا کہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ برطانوی ٹیم کے خلاف سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.