امریکا، اسکول پر فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں واقع ایک ا سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشی گن ہائی اسکول میں پیش آیا، مرنے والوں عمریں ، 14،17 اور 16 سال بتا ئی گئی ہے ،۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر 15سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا، مشی گن حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ آکلینڈ کاؤنئی کے آکسفورڈ ہائی سکول میں ہوئی، رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گن مشتبہ شخص کے والد نے 4 دن پہلے خریدی تھی۔ 2021کے دوران امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے28واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں 9ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 46 ہے۔ 2021 میں امریکا کی 19 مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.