وزارت اعلی سے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں، مونس الٰہی کا ٹویٹ
ق لیگ ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، ق لیگ او ر پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ، پرویز خٹک،بیان پر مونس الٰہی کا اظہار تشکر
لاہور: مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ق لیگ کے وزیر آبی وسائل مونس الہی نے کہا کہ پرویز خٹک سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، وزارت اعلی ٰسے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں۔
پرویز خٹک صاحب سے رابطہ رہتا ہے اور
ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے.
اس بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب @PervezKhattakPK خود کردیں۔ pic.twitter.com/w9XudFRcmm— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 16, 2022
مونس الٰہی کے ٹویٹ کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ق لیگ ہماری اتحادی ہے اوررہے گی، ق لیگ نے پرمشکل وقت میں عمران خان کاساتھ دیا، اب بھی چودھری برادران ہمارے ساتھ کھڑ ے ہیں اورکھڑے رہیں گے، ق لیگ او ر پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا روزانہ کی بنیاد پر تمام اتحادیوں سے رابطے میں ہوں ایسی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ وزیر دفاع کے وضاحتی بیان کے بعد مو نس الہی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ۔