لاہور: ڈیفنس میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے.لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 3 میں ڈرائی کلیننگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 26 سالہ مبین اور 35 سالہ طارق شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے دکان کو سیل کرکے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔