پشین: پشین لیویز نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلئے، تمام ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے، ان کے قبضے سے 16 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین اعجاز سرور کی زیرنگرانی تحصیلدار سرانان شوکت حمید اور انچارج لیویز تھانہ سرانان محمد یونس نے سرانان ریلوے پھا ٹک کے قریب لیڈی کانسٹیبلز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک سیلون گاڑی سے 16 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، تمام ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے جن میں ایک مرد ڈرائیور اور چار خواتین شامل ہیں – مزید تفتیش جاری ہے