آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری ،20 شہریوں مسائل سنے

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد ، سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، 20 شہریوں کے مسائل سنے۔ بدھ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کھلی کچہری میں محکمہ پولیس کے حاضر سروس اور سابقہ ملازمین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کر بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔آئی جی نے مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، تمام افسران پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.