سوا تین سال میں اس حکومت نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے پر زور دیا، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔ سوا تین سال میں اس حکومت نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے پر زور دیاعوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی عمران خان اور اسکی حکومت نے 24 24 گھنٹے سارا سال انتقامی کارروائیوں پر کام کیاحکومت نے عوام کے لیے ایک فیصد کام نہیں کیا پورے ملک میں گیس بحران ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تین ماہ پہلے پیش گوئی کر دی تھی کہ دسمبر میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ہو گی چینی کا ٹینڈر کینسل کر کیاپنے لوگوں سے چینی مہنگی داموں فروخت کروائی ہر ضرورت کی چیز کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی کرائی گئی کے پی الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں پر عوام نے انحصار کیا عوام کو مبارک ہو عمران نے پی ٹی آئی شکست کا نوٹس لے لیا پی ٹی آئی اب ختم ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ دل بہت رنجیدہ ہے 2019 سے مطالبہ کر رہے ہیں بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کیا ہے کشمیر ایشو پر حکومت اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرے نہیں تو کم از کم اسلامی وزراء خارجہ کا اجلاس طلب کرے افغانستان کے لیے اسلامی ممالک نے فنڈ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے حکومت اسلامی وزراء اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کروانے میں ناکام ہو گئی بعض مبصرین نے کہا حکومت نے اجلاس سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھائی گی حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتاعمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہیایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے عمران خان نے ساری زندگی چندا مانگا ہے اور عوام کو بھی لگا دیا ہیاقوام متحدہ عمران خان کا خصوصی معاون مقرر کر لیں تاکہ چندہ زیادہ اکٹھا ہو سکے