آج پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، احسن اقبال

سوا تین سال میں اس حکومت نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے پر زور دیا، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔ سوا تین سال میں اس حکومت نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے پر زور دیاعوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی عمران خان اور اسکی حکومت نے 24 24 گھنٹے سارا سال انتقامی کارروائیوں پر کام کیاحکومت نے عوام کے لیے ایک فیصد کام نہیں کیا پورے ملک میں گیس بحران ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تین ماہ پہلے پیش گوئی کر دی تھی کہ دسمبر میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ہو گی چینی کا ٹینڈر کینسل کر کیاپنے لوگوں سے چینی مہنگی داموں فروخت کروائی ہر ضرورت کی چیز کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی کرائی گئی کے پی الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں پر عوام نے انحصار کیا عوام کو مبارک ہو عمران نے پی ٹی آئی شکست کا نوٹس لے لیا پی ٹی آئی اب ختم ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ دل بہت رنجیدہ ہے 2019 سے مطالبہ کر رہے ہیں بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کیا ہے کشمیر ایشو پر حکومت اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرے نہیں تو کم از کم اسلامی وزراء￿ خارجہ کا اجلاس طلب کرے افغانستان کے لیے اسلامی ممالک نے فنڈ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے حکومت اسلامی وزراء اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کروانے میں ناکام ہو گئی بعض مبصرین نے کہا حکومت نے اجلاس سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھائی گی حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتاعمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہیایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے عمران خان نے ساری زندگی چندا مانگا ہے اور عوام کو بھی لگا دیا ہیاقوام متحدہ عمران خان کا خصوصی معاون مقرر کر لیں تاکہ چندہ زیادہ اکٹھا ہو سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.