نئی تحصیل کے نام پر سیاسی گیم اسکورنگ کرکے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جاررہی ہے : سردار بیبرک خان عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کے ممتاز قبائلی شخصیت سردار بیبرک خان عمرانی نے کہا ہے کہ نئی تحصیل کے نام پر سیاسی گیم اسکورنگ کرکے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جاررہی ہے تمبو ایک تاریخی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں تحصیل تمبو بدستور قائم ہے اور سابق صوبائی وزراء کے گاوں بھی بدستور تمبو کا حصہ ہیں ریونیو رپورٹس موجود ہیں جس کا ملاحظہ کیا جاسکتا ہے علاقائی سیاست میں نفرتوں کا زہر گھول کر جو منفی روایات قائم کی جاررہی ہے

 یہ نیک شگون نہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سردار بیبرک خان عمرانی نے کہا کہ نئی مجوزہ تحصیل کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنایا جارہا ہے اور ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جاررہی ہے کہ جیسے تحصیل تمبو کا نام تبدیل کیا جاررہا ہے یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ تحصیل تمبو ایک تاریخی نام ہے اور اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جاررہا بلکہ ایک نئی تحصیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کسی بھی قبیلے یا افراد کی حیثیت کو مسخ نہیں کیا جاررہا اور نہ ہی لسانی بنیادوں پر نئی تحصیل قائم کی جاررہی ہے نیا ریونیو یونٹ عوام کی سہولت اور فائدے کے لئے ہے نئی تحصیل کے قیام کے لئے تمام زمینی حقائق کو مدنظر رکھا گیا ہے اور قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں سردار بیبرک خان عمرانی نے کہا کہ بابا کوٹ, خان کوٹ، فتح محمد یونین کونسل، نصیر خان یونین کونسل، سمیت ماضی میں شخصی بنیادوں پر قائم ریونیو یونٹس کے قیام پر ہم نے اعتراض نہیں کیا، ایسی منفی سیاست نہیں کی اور نہ ہی عوام کو گمراہ کن بیانات کے پیچھے لگایا، ضلع تمبو کو کس نے ختم کیا یہ بتانا بھی ضروری ہے، اسوقت کیوں یہ لیڈران خاموش رہے سردار بیبرک خان عمرانی نے کہا کہ نصیرآباد کے تمام قبائل میں باہمی بھائی چارے کی مثالی فضاء کو قائم رکھنا چاہتے ہیں اور ہماری طرف سے کوئی ایسا عمل نہیں ہوگا جو یہاں بسنے والی برادر اقوام کو باہم دست بہ گریبان کرے تمام قبائل برادریاں ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور عزت و احترام کا یہ رشتہ رہتی دنیا تک برقرار رہے گا ہم اپنے تمبو باسیوں کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید در تنقید سے گریز کریں اور صبر و تحمل و در گزر سے کام لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.