کوٸٹہ ساٸنس کالج کے سامنے بم دھماکا، 13 افراد زخمی

 کوئٹہ: کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

 کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، شواہد جمع کیے جانے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.