وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزرا کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریو ں کا ٹاسک سونپ دیا

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزرا کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں۔ذرائع کیمطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیحوالے سے وزیراعلی عثمان بزدار نے وزرا کو مختلف ڈویژن میں ذمہ داریاں تفویض کی ہیں جس کے تحت وزیر بلدیات میاں محمودالرشید لاہور اور گوجرانوالہ جب کہ وزیر قانون راجہ بشارت راولپنڈی ڈویژن کیامور دیکھیں گے۔اس کے علاوہ مخدوم ہاشم جواں بخت بہاولپور ڈویژن، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈی جی خان ڈویژن کے معاملات دیکھیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سبطین خان کو سرگودھا ڈویژن، صوبائی وزیر خیال کاستروکو فیصل آباد ڈویژن کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں جب کہ اس دوران وزرا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے۔وزرا انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کریں گے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت بلدیاتی الیکشن کروانے کا تمام کام مکمل کر لیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ محکمہ بلدیات نے مئی کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا۔ حد بندیوں کے رولز تیار کیے جا رہے ہیں، روزے ہونے کی وجہ سے اپریل میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکیں گے، روزوں کے فورا بعد بلدیاتی الیکشن ہونگے، سیکرٹری بلدیات کے مطابق ڈی سیز کو حد بندیاں کرنے کا لکھ دیا گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق ویلج کونسل اور نیبرہیڈ کونسل کی حلقہ بندیاں فوری شروع کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائیگا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمران جماعت نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.