بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں با رش اور برفبا ری نے سردی کی شدت میں مزید اضا فہ کر دیا ہے

کوئٹہ: بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں با رش اور برفبا ری نے سردی کی شدت میں مزید اضا فہ کر دیا ہے ،پشین ، قلعہ عبداللہ ، کا ن مہترزئی ،زیا رت میں برفبا ری کے با عث زمین اور پہاڑوں نے سفید چا در اڑھ لی جبکہ با رش کے با عث کو ئٹہ سمیت مختلف اضلا ع میں نشیبی علا قے زیر آ ب آ گئے ہیں

مختلف اضلا ع میں با رشوں اور برفبا ری کے بعد بجلی اور گیس کی سپلا ئی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ روز صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف اضلا ع جن میں ژوب، سبی،کوہلو،بارکھان، زیارت ، پشین، چمن ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، دالبندین، چاغی ، نوشکی ، قلات ، خضدار،مستونگ،لورالائی،موسی خیل اور ہرنائی شامل ہیں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضا فہ ہو گیا ہے۔پشین ،قلعہ عبداللہ ، زیا رت ،خانو زئی ، کا ن مہترزئی میں گزشتہ شب ہو نے والی برفبا ری کے باعث زمین اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

تا ہم بعض علا قوں میں برفبا ری کے فورا بعد با رش نے برفبا ری کے خا تمہ کا سامان کیا لو گ برفبا ری سے لطف اندوز ہو نے کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی موسم سے خوف لطف اٹھا یا اور وہ برفبا ری میں یاد گا ر تصاویر کھینچتے رہے نو جوان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی روائتی رقص اور مو سیقی سمیت ٹک ٹاک بنا کر اپنا شوق پورا کیا کو ئٹہ کے نواحی علاق ے ہنہ اور اسپین کا ریز میں بھی برفبا ری کے با عث پہاڑوں اور زمین نے سفید چا در اڑھ لی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد برفبا ری کا نظا رہ دیکھنے کے لئے پہنچی ۔

برفبا ری کے باعث کوژک ٹاپ اور بعض دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے چمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع انتظا میہ کی جا نب سے کئی گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد کوژک ٹاپ کو برفبا ری سے کلیئر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہیں تو بہ کا کڑی اور تو بہ اچکزئی میں بھی بعض علاقوں میں نشیبی علا قے زیر آب آ نے اور سڑکوں پو برفبا ری کے با عث لو گوں کا آ مد و رفت متاثر ہوا ہے۔دوسری جا نب صو بے میں جا ری با رشوں اور برفبا ری کے با عث مختلف اضلا ع میں بجلی اور گیس سپلا ئی کا نظا م بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے نا صرف صا رفین کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے بلکہ گیس بھی انہیں داغ مفارقت دے گیا ہے ۔ کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں با رش اور برفبا ری کے بعد مچھلی ،سری پا ئے ،ڈرائی فروٹس ،سوپ ، چا ئے و دیگر کی مانگ میں زبردست اضا فہ ہو گیا ہے بلکہ دکان ما لکان و دیگر نے ان کے ریٹس میں من ما نا اضا فہ کر دیا ہے ۔ادھر با رش کے با عث اکثر اضلا ع میں نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ہیں بلکہ ندی نا لوں میں طغیا نی کا بھی سماں ہیں محکمہ مو سمیات کے مطابق آ ئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے بعض اضلا ع میں با رش اور پہاڑی علاقوں پر برفبا ری کا امکان ہے گزشتہ روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیا دہ سے زیا دہ 4سنیٹی گرٰد ریکارڈ کیا گیا ۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5ڈگری سینٹی گریڈقلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت8گری سینٹی ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد گوادر73فیصد سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد جبکہ نوکنڈی میں ہوا نمی کا تناسب22فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.