پراویڈنس:بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پراویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 268 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ کپتان کوپر کونولی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 117 رنز بنائے۔ روی کمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 47.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہارنر سنگھ نے 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں شائق رشید 72 اور کپتان یش دھول 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔