کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اورفخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عبداللہ شفیق 44 رنز بنانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
جس کے بعد کامران غلام آئے اور محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ فخر زمان 38 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
محمد حفیظ بھی 5 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر پال اسٹیئرلنگ کا شکار بنے، فل سالٹ بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔