ممبئی : بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا ٹریلیر ریلیز ہونے پر پذیرائی ملی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس فلم میں ممبئی کی مافیا کوئن بننے پر انہیں مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ گنگو بائی کاٹھیا واڑی کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا اور اسے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 2 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ اس فلم کے ٹریلیر پر انسٹاگرام پر مداح کے پیار کا ردِ عمل دیتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کے لئے فلم کی ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ چاند پر چار چاند لگا دیے آپکے پیار نے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ اجے دیوگن اور وجے راز بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 25 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔