آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان میں سخت سیکیورٹی کی گواہی دینے لگے

ہیلی کاپٹر فضا میں ہوتا تھا،جتنا عرصہ پاکستان میں گزارا خود کوکبھی غیرمحفوظ تصور نہیں کیا،ڈیرن بیری
کراچی: آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان میں سخت سیکیورٹی کی گواہی دینے لگے جب کہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ نے کہاکہ یہاں ہماری حفاظت کسی ملک کے سربراہ کی طرح ہو رہی ہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تقریباً 24 برس بعد پاکستان کا ٹور کررہی ہے، تمام تر خوف اور خدشات کو پس پشت ڈال کر ٹاپ پلیئرز اس ٹور پرآئیں گے، ایسے میں یہاں پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے موجود آل راو?نڈر بین کٹنگ بھی اپنے ہم وطن کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلیے پیش پیش ہیں، وہ اس وقت پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ان کا یہ پاکستان کا چوتھا دورہ ہے جبکہ وکٹوریہ کے سابق وکٹ کیپر و کپتان ڈیرین بیری بھی گذشتہ دہائی میں پاکستان کا 2 مرتبہ ٹور کرچکے ہیں، انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں آنجہانی ڈین جونز کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ کام کیا۔ دونوں نے ہی پاکستان میں سیکیورٹی کے بہتر ترین انتظامات کی گواہی دی ہے۔بین کٹنگ نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی بہت ہی زبردست ہے، اسی وجہ سے آپ یہاں پر خود کو انتہائی محفوظ سمجھتے ہیں،آپ جہاز سے اترنے سے واپس رخصت ہونے تک سخت ترین سیکیورٹی دیکھیں گے، پاکستان میں صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم ہوتی ہے، اگر ہمارے وزیراعظم بھی پاکستان کا دورہ کریں تو انھیں بھی اسی قسم کی ہی سیکیورٹی دی جائے گی جو ہمیں دی جاری ہے، یا ہماری آنے والی ٹیسٹ ٹیم کو دی جائے گی۔بین کٹنگ کی اہلیہ اور سابق ماڈل و سنگر ایرن ہولینڈ بطور پریزینٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کام کررہی ہیں،انھوں نے کہا کہ مجھے یا اہلیہ کو کسی قسم کا کوئی بھی خوف یا سیکیورٹی کے حوالے سے خدشہ محسوس نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.