لاہور:پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان کھلاڑیوں کو زبردست گڈ مارننگ کیا۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ نے تین گیندوں پر دو وکٹیں اپنے نام کرلیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ڈیوڈ وارنر اور پھر مارنس لابوشین کو پویلین کی راہ دکھائی۔