اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، اس سلسلے میں مزید کاوشوں کی ضرورت ہے،سعودی عرب او آئی سی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہمیں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک عمل کو یقینی بنانا ہو گا، افغانستان کے عوام کی خستہ حالی اور بحرانی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے بہت اقدامات درکار ہیں، شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب
اسلام آبا: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے او آئی سی وزارتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔ اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، اس سلسلے میں مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب او آئی سی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہمیں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک عمل کو یقینی بنانا ہو گا، افغانستان پر او آئی سی ٹرسٹ فنڈ قائم ہوا اور نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا، افغانستان کے عوام کی خستہ حالی اور بحرانی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے بہت اقدامات درکار ہیں، افغانستان دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، انسانی حقوق کا احترام کرے، افغانستان میں استحکام کے لیے مذاکرات اور مفاہمت کو یقینی بنانا ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، یمن میں حوثی گروپ اسلحہ کی اسمگلنگ ختم اور حملے بند کرکے بحری سلامتی یقینی بنائے، یمن کو انسانی ہمدردی کے تحت ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنا
رہے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل نکالا جائے اور کشمیری عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔۔۔رضوان عباسی