شیخ رشید زمان پارک میں موجود ہونے کے باوجود لانگ مارچ میں شامل نہ ہوئے

لاہور ـ پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں لاہور سے شامل نہ ہوئے۔ زمان پارک میں واقعہ عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود ہونے کے باوجود شیخ رشید اپنی گاڑی پر سوار ہو کر واپس راولپنڈی روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو بتا دیا ہے کہ وہ شاہدرہ نہیں آسکتے لہٰذا وہ لانگ مارچ کو گجرات سے جوائن کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیر علی کے خلاف دائر مقدمات پر مبنی ایک کیسٹ عسکری ادارے کے سربراہ کو بھجوا دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شیر علی پر 18 مقدمات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.