اور یہ اعزاز عمران نیازی کے نام آیا: احسن اقبال
اسلام آ باد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم برطرف ہوا اور یہ اعزاز عمران نیازی کے نام آیا۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میںلیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب جھوٹ، بہتان اور ذاتی انا کی بنیاد پر خوشنما اور پر فریب نعروں کا سہارا لیکر سیاست کی جائے گی تو یہی انجام ہو گا۔اب پاکستان کی معیشت، سیاست اور معاشرت کی تعمیر نو کی جدوجہد کا آغاز کرنا ہے۔