بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

بنو:سی ٹی ڈی نے بنوں کے علاقے ہوید میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے3کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور کارتوس برآمد ہو ئے ہیں۔چھاپے کے دوران نقدی،موبائل فونز،نصب شدہ آئی ای ڈی بم اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد فرار بھی ہوئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.