جعفرآباد پولیس کی اہم کاروائی، رائس مل ملازم سے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کوگرفتار

0 142

جعفرآباد : جعفرآباد پولیس کی اہم کاروائی، رائس مل ملازم سے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کوگرفتار کرکے پانچ لاکھ روپے کیش اور پسٹل بھی برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن موسء خیل نے اپنے آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ جعفرآباد کو جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں سے چھٹکارہ دلادیں گے پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کی زمہ دار ہے انکاکہناتھا کہ پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد کی حدود سے تین دن پہلے مسمی زین العابدین سومروسے پانچ لاکھ روپے اور موبائل فون کی ڈکیتی ہوئی تھی جس کا مقدمہ پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد میں درج ہواتھا ۔متذکرہ بالا پولیس آفیسران اے ایس پی حسنین اقبال ایس ایچ او محمد خان اور سی آئے انچارج عبدالرف جمالی اور اسکی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کےCCTVفوٹیج کی مدد سے ملزمان حبیب الرحمان اوڈھانو ، صوبہ بتھیانی بلیدی، خادم حسین بتھیانی بلیدی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ رقم پانچ لاکھ روپے، چھینا گیا موبائل فون اور ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے اسلحہ TTپسٹل برآمد کر لیئے۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.