جامشورو: سیہون شریف کے قریب مسافروں سے بھری دو بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں ، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں نظیر، ظفر، افتخار، امداد، عرفان، خیرجان، مسمات نوشاد شیخ، عالیہ، حاجراں ، بشیر، گلناز، شفیق، عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کے مطابق ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،تمام زخمیوں کو سیہون ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ حادثے کا شکار کوچز مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔ حادثے کی اطلاع پر مقامی رہائشیوں نے پولیس اور ریسکیو عملے کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروایا ۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا لسبیلہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، پی پی چیئرمین نے حادثے میں جانبحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کے تنظیمی ذمہ داران کو متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روکتھام کے لیے متعلقہ حکام اور تمام شہریوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار نبھانا ہوگا ۔