اسلام آباد:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں آج 22 مئی کو صوبہ بلوچستان میں ہونے والے ٹرائلز کو ملتوی کر دیا۔
باقی صوبوں میں ٹرائلز مقررہ وقت پر ہوں گے، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان بھر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے سلسلے میں ٹرائلز22 مئی کو کوئٹہ کے لالا موسی ہاکی سٹیڈیم میں ہونا تھے جنہیں عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے، نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔