بجلی کے شارٹ فال میں دوبارہ اضافہ

پیداوار20 ہزار170میگاواٹ اورطلب 26 ہزار700 میگاواٹ رہی
اسلام آ باد : ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک روز کمی کے بعد دوبارہ بڑھ گیا ۔پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار530 میگاواٹ ہوگیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار170میگاواٹ اور طلب 26 ہزار700 میگاواٹ رہی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 4 ہزار320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار254 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔آئی پی پیز کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 797 میگاواٹ ہے۔ اس کیعلاوہ ونڈ پاورپلانٹس 1 ہزار257 میگاواٹ،سولر پلانٹس سے پیداوار 119میگاواٹ ، جوہری ایندھن سے 1 ہزار 236میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.