افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 280 افراد جاں بحق

زلزلے سے متعدد مکانات تباہ، زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا،گہرائی 31 میل تھی،امریکی جیولوجیکل سروے
کابل: افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 255 افراد جاں بحق اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں افغان حکام نے نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 280 افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 280 افراد جاں بحق
افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 280 افراد جاں بحق

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.