اسلام آباد : وزیر اعظم کی ہدایت پر سید خورشید شاہ کی سربراہی میں بلوچستان میں پانی کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ایازصادق، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر آبپاشی بلوچستان سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں سیکرٹری آبی وسائل ،چیئرمین واپڈا اورچیئرمین ارسا نے بھی شرکت کی، اجلاس میں بلوچستان کو پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے حکام کی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ،بعد ازاں اجلاس کے بعد صوبوں کو پانی کی کم دستیابی کے حوالے مفصل رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوائی گئی ہے ۔