محکمہ موسمیات کی سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم
نوشہرو فیروز:محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس لئے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جائیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم نے آج اپنے دفتر میں ممکنہ بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی مولا بخش مبیجو نیخصوصی طور پر شرکت کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ مون سون کی ممکنہ بارشوں کے دوران عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے افسران ہدایت کی کہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو فعال حالت میں رکھا جائے بجلی نہ ہونے کی صورت میں متبال انتظامات کے طور پر جنریٹر اور ایندھن کا انتظام کیا جائے ،حالیہ بارشوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اس کنٹرول روم کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) سید عمار حسین ہوں گیجبکہ تمام تحصیلوں کی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں، جس میں محکمہ پبلک ہیلتھ ،محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت ، لائیو اسٹاک اور ٹان انتظامیہ کے افسران اوردیگر متعلقہ افسران ممبر ہوں گے، انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کو نہروں کی نگرانی پر مقرر عملے کو الرٹ رکھین، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ تمام مراکز صحت پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل عملے اور اویات کا انتظام کریں، بارشوں کے بعد موسمی حالات اور ملیریا سے نمٹنے کے لئے مطلوبہ ادویات کا انتظام کریں، تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں کے ڈسپوزل کا معائنہ کریں اور غیر فعال ڈسپوزل کی رپورٹ جمع کرائیں،ٹان افسران شہروں میں برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام عملے کو الرٹ کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ کلہوڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اکرم را، ایکسین آپریشن اینڈ مینٹیننس پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نظیر احمداور دیگر متعلقہ افسران موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.