دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے کولمبو چلی گئی

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 18 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 13 ارکان روانہ ہوئے ہیں
لاہور: قومی ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کولمبو چلی گئی، دورے میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزشیڈول ہے۔16 جولائی سے شروع ہونے والی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں 18 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 13 ارکان روانہ ہوئے ہیں۔قومی ٹیم 2015 کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا کا دورہ کر رہی ہے، پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.