لندن:انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے بھارت کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ریس ٹوپلی نے 24 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جو انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میچ کا بہترین بولنگ فیگر ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے کسی بھی بولر کا ون ڈے میچ میں بہترین بولنگ فیگر 31 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھا، جو پال کولنگ ووڈ نے 2005 میں بنگلادیش کے خلاف بنایا تھا۔