پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بدھ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میںڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیرکی عدالت میں پیش کیا گیااسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔شہباز گل کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.