پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی بدھ کو ہونیوالی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی، آج جمعرات کو ہو گی

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بدھ کو ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی جو اب آج جمعرات کو ہو گی۔ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹروکس کو بدہضمی ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی جو اب آج جمعرات کو ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابراعظم آج جمعرات کو ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے اور تقریب رونمائی ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.