لاہور: وفاقی حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر کا جائزہ لینے کے لئے خفیہ ایجنسی آئی بی پر ذمہ داریاں عائد کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آئی بی نے گیس پریشر کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو سوئی نادرن گیس کمپنی کے ادارہ ایس اینڈ جی پی ایل کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹس کا موقع پر جا کر جائزہ لے گی اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔(شعیب عزیز)